احتساب کمیشن خود مختار ادارہ ہے‘کرپشن کرنےوالے الزام تراشی کر کے جان نہیں چھڑا سکتے‘پرویزخٹک

احتساب کمیشن خود مختار ادارہ ہے‘کرپشن کرنےوالے الزام تراشی کر کے جان نہیں ...
احتساب کمیشن خود مختار ادارہ ہے‘کرپشن کرنےوالے الزام تراشی کر کے جان نہیں چھڑا سکتے‘پرویزخٹک

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کرپشن کرنےوالے بے بنیاد الزامات لگا کر جان نہیں چھڑا سکتے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے احتساب کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جس کے سامنے وزیراعلیٰ سمیت صوبائی حکومت جوابدہ ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کسی کو غیر قانونی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے امید ظاہر کی کہ احتساب کمیشن لوٹی ہوئی رقم کی پائی پائی وصولی کریگی۔

مزید : پشاور