عیدالفطر 18 جولائی بروز ہفتے کو ہونے کا امکان

عیدالفطر 18 جولائی بروز ہفتے کو ہونے کا امکان
عیدالفطر 18 جولائی بروز ہفتے کو ہونے کا امکان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)رویت ہلال ریسرچ کونسل نے کہا ہے عیدالفطر 18 جولائی بروز ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے شوال کا چاند 16 جولائی صبح6 بج کر 24 منٹ پر پیدا ہوگااور 17 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے ۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے موسم صاف ہونے کی صورت میں بلوچستان اور سندھ میں چاند نظر آنے کا امکان ہے جبکہ چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس 17 جولائی کو ہونگے اور مرکزی اجلاس کراچی میں ہو گا۔

مزید : لاہور