عید سپیشل ٹرین سروس کا آغاز‘پہلی ٹرین کل صبح لاہور پہنچے گی

عید سپیشل ٹرین سروس کا آغاز‘پہلی ٹرین کل صبح لاہور پہنچے گی
عید سپیشل ٹرین سروس کا آغاز‘پہلی ٹرین کل صبح لاہور پہنچے گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الفطر کی آمد پر ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے سپیشل ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئی جو کل صبح 5 بجے لاہور پہنچے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق 11 سے 16 جولائی تک کراچی سے لاہور کیلئے روزایک ٹرین روانہ ہو گی ۔ٹرین 13 بوگیوں اور 1000 سیٹوں پر مشتمل ہے اور لاہور آنے والی ٹرین میں200 مسافر سوار ہیں اور یہ ٹرین حیدرآباد‘روہڑی ‘رحیم یار خان اور بہاولپور سٹیشن پر قیام کرتے ہوئے کل لاہور پہنچے گی۔

مزید : لاہور