گلوکاراؤں کے کمپیوٹر ہیک کرنیوالے کو قید کی سزا

گلوکاراؤں کے کمپیوٹر ہیک کرنیوالے کو قید کی سزا
گلوکاراؤں کے کمپیوٹر ہیک کرنیوالے کو قید کی سزا

  

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی شہر تل ابیب میں ایک شخص کو میڈونا سمیت کئی دوسرے گلوکاروں کے کمپیوٹر ہیک کرنے کے جرم میں 14 ماہ جیل کی سزا دی گئی ہے۔ 39 سالہ عادی مجرم لیڈر مین کو جنوری میں امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی مدد سے کی جانے والی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ دسمبر میں انٹرنیٹ پر لیک ہونے کے بعد میڈونا کو اپنی نئی البم میں سے چھ گانوں کو جلد ریلیز کرنا پڑا تھا۔ اس وقت میڈونا کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی پر حملہ تھا۔ تخلیقی، پیشہ وارانہ اور ذاتی طور پر یہ انتہائی دردناک تجربہ تھا۔ تاہم عدالت نے میڈونا کی البم ’ریبل ہارٹ‘ کے گانے لیک کرنے کا ذکر نہیں کیا۔ لیڈر مین کو 2600 پاﺅنڈ کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف