بجلی ایک روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی

بجلی ایک روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی
بجلی ایک روپیہ 86 پیسے فی یونٹ سستی

  

لاہور (ویب ڈیسک) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 86 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کردیا گیا، نیپرا کے مطابق کمی اپریل کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 6 پیسے رہی جبکہ صارفین سے اپریل میں8 روپے 6 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔ عوام کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 86 پیسے فی یونٹ ریلیف دیا جارہا ہے۔ ماہانہ 3 سو یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین کو ریلیف نہیں ملے گا۔ نیپرا نے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھر کا ٹیرف بھی مقرر کردیا ہے۔ سالٹ رینج میں تین سو میگا واٹ کے حامل بجلی گھر کا ٹیرف 8 روپے 29 پیسے فی یونٹ ہوگا۔

مزید : لاہور