پہلاون ڈے ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلاون ڈے ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
پہلاون ڈے ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

  

دمبولا (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے جانےوالے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ہے ،پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 256رنز کا  ہدف 45.2اوور میں4وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا  ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین سینچری سکور کی،لیکن مزید رنز نہ جوڑ سکے اور 103رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ،اس سے قبل انہوں نے باولنگ کے میدان میں بھی سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو پولین پہنچا کر کمال کر دیالیکن ۔

  سری لنکا کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑاجب اظہر علی 21رنز بنا کر مجموعی طورپر 47سکو رپر میتھیوز کی گیند پر چندیمال کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے اور احمد شہزاد بھی 29رنز بناکر لکمل کے گیند پر چندی مال ہی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئےاور ا ن کے بعد آنے والے بابر اعظم 25 سکور ہی بنا سکے اور دلشان کی گیند کا نشانہ بنے جبکہ  شعیب ملک55اور بابر اعظم 20کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔

دمبولاانٹرنیشنل سٹیڈیم میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ہونیوالی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 8وکٹوں کے نقصان پر 255رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی تھی ،محمد حفیظ نے سری لنکا کی چاروکٹیں حاصل کی تھیں ۔

پاکستان کی بیٹنگ براہ راست دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔  

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مجموعی طورپر 44رنز پر 8.3اوور میں پریرا 26رنز بناکر محمد حفیظ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ، تھرمنے بھی جم کر نہ کھیل سکے اور مجموعی طورپر 82رنز پر 23انفرادی رنز بنا کر انورعلی کا شکار بن گئے ۔ سری لنکا کی تیسری وکٹ 111رنز پرگری جب تھرنگا 20رنز بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے ، سری لنکا کی چوتھی وکٹ بھی محمد حفیظ لے اڑے ، 26.1اوور میں مجموعی طورپر 118رنز پر دلشان 38رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوابیٹھے ۔ میزبان ٹیم کے 200رنز مکمل ہوتے ہی انجلیو میتھیوزاپنے انفرادی 38رنز کیساتھ پاکستانی باﺅلر یاسرشاہ کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔

این پریرا بھی وکٹ پر رک نہ سکے اوراپنے انفرادی ایک سکورکیساتھ مجموعی طورپر204رنز پر 42.6اوورمیںمحمد حفیظ کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگیا۔ 48.2اوورمیں مجموعی طورپر 244رنز پر سری وردنہ اپنے انفرادی 22سکور کیساتھ راحت علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگیا۔ میزبان ٹیم کو آخری نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مجموعی طورپر ایک رنز کے اضافے کیساتھ راحت علی کی گیند پر ہی پراسنا بغیر کوئی رنز بنائے محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ۔

سری لنکا کی جانب سے چندی مال 65رنز کیساتھ ٹاپ سکورراورناٹ آﺅٹ رہے ۔

مزید : کھیل /Headlines