راولپنڈی میں 5 فٹ تک پانی گھروں میں داخل‘نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ

راولپنڈی میں 5 فٹ تک پانی گھروں میں داخل‘نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ
راولپنڈی میں 5 فٹ تک پانی گھروں میں داخل‘نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں مون سون کی بارشوں سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ بارشوں سے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور گھروں میں پانی 5 فٹ تک داخل ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ڈھوک حسو‘ مٹکیال‘کنٹونمنٹ بورڈ‘ کٹاریاں‘ویسٹریج‘ گلستان کالونی اور خیابان کے علاقے پانی میں ڈوب گئے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جبکہ ڈی جی میٹ کا کہنا ہے راولپنڈی میں بارش سے ندی نالوں میں پانی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیںانہوں نے کہا کہ نالہ لئی میں آج رات طغیانی کا خدشہ ہے ۔ڈی جی میٹ نے کہا پنجاب اور کے پی کے میں بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

مزید : راولپنڈی