برازیل: نامناسب تصاویر نہ ہٹانے پر گوگل اور فیس بک کو جرمانہ

برازیل: نامناسب تصاویر نہ ہٹانے پر گوگل اور فیس بک کو جرمانہ
برازیل: نامناسب تصاویر نہ ہٹانے پر گوگل اور فیس بک کو جرمانہ

  

برازیلیا (ویب ڈیسک) برازیل کی ایک عدالت نے گوگل ا ور فیس بک پر نامناسب تصاویر کو اپنی ویب سائٹس سے نہ ہٹانے پر 10 ہزار پاﺅنڈ جرمانہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ برازیل کی ایک عدالت نے 24 جون کو کار کے حادثے میں ہلاک ہونے والے برازیلی گلوکار کرسٹیانو آرایوجو کی انتہائی دلخراش تصاویر کو آن لائن پر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ منگل کو جج ڈینیز گونڈم ڈی میڈونکا نے فیصلہ سنایا کہ فیس بک اور گوگل نے عدالت کی طرف سے عائد کردہ اس پابندی کو نظر انداز کیا اور ان تصاویر کے لنکس نہ ہٹا کر بداعتمادی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بی بی سی نے فیس بک اور گوگل سے رابطہ کیا ہے لیکن دونوں کمپنیوں نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مزید : بین الاقوامی