اوکاڑہ :گھر پر چھاپہ،15من مردہ مرغیاں برآمد،باپ فرار ، بیٹا گرفتار

اوکاڑہ :گھر پر چھاپہ،15من مردہ مرغیاں برآمد،باپ فرار ، بیٹا گرفتار
اوکاڑہ :گھر پر چھاپہ،15من مردہ مرغیاں برآمد،باپ فرار ، بیٹا گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک )اوکاڑہ کے علاقے اخترآباد سے 15من مردہ مرغیاں برآمدکر کے ملزم گرفتارکر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اخترآباد کے ایک گھر میں مردہ مرغیوں کا گوشت بنا یا جا رہا تھا کہ ڈسٹرک لائیو سٹاک نے چھاپہ مار کر 15من مردہ مرغیاں برآمدکر لیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان مردہ مرغیاں کا 5من گوشت بنا چکے تھے
۔ڈاکٹر محمد اشرف نے مزید کہا ہے کہ باپ اور بیٹا مردہ مرغیوں کا گوشت بنا رہے تھے چھاپہ مارا گیا تو باپ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار کئے گئے ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے لاہور کے ہوٹلوں کو فراہم کیا جانا تھا ۔