آپ نے اچھا لباس پہن رکھا ہے، نواز شریف آپ کے ہر لباس سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں، مودی دونوں مسکراتے رہے‘ 30 سیکنڈ تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا

آپ نے اچھا لباس پہن رکھا ہے، نواز شریف آپ کے ہر لباس سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں، ...
آپ نے اچھا لباس پہن رکھا ہے، نواز شریف آپ کے ہر لباس سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں، مودی دونوں مسکراتے رہے‘ 30 سیکنڈ تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوفا، روس (آن لائن) پاکستان، بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں دلچسپ جملوں اور مسکراہٹوںکا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کے لباس کی تعریف کی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے روس کے شہر اوفا میں کانگریس ہال میں پہنچے جہاں نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا، وزیراعظم نواز شریف نے مصافحہ کرتے ہوئے نریندر مودی سے کہا کہ آپ نے لباس اچھا زیب تن کیا ہوا ہے جس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستانی ہم منصب سے کہا کہ میں آپ کے ہر لباس سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں جس پر دونوں رہنما مسکراتے رہے۔ 53منٹ کی ملاقات میں دونوں وزراءاعظم انتہائی پراعتماد دکھائی دیئے اور مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کرتے رہے‘ ملاقات کے آغاز میں دونوں ہم منصبوں نے تیس سیکنڈ تک ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا جس کے بعد وفد کے ارکان سے بھی ہاتھ ملائے۔ پاکستان بھارت وزراءاعظم کی ملاقات شیڈولڈ تھی دونوں وزراءاعظم کی اس سے قبل باضابطہ ملاقات گزشتہ سال مئی میں ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال کٹھمنڈو میں بھی دونوں ہم منصبوں کی غیر رسمی ملاقات ہوچکی ہے۔ ملاقات کی تجویز بھارت کی جانب سے دی گئی تھی پاکستان نے اس خواہش کا مثبت جواب دیا تھا۔