فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا

فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا
فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا

  

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک)تاریخ میں پہلی بار اقلیتی برادری کے پانچ افراد کو قبائلی عمائدین کا درجہ دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتوں کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے،باڑہ میں آباد ہندواور سکھ برادری کے پانچ افراد کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیدیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے پانچ منتخب افراد کو قبائلی عمائدین کا درجہ دیا گیا ہے جن میں ہندو اور سکھ شامل ہیں۔مزید کہا کہ اقلیتی برادری کے ان افراد کوگورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر قبائلی عمائدین کا درجہ دیا گیا۔

مزید : خیبر /اہم خبریں