مودی، نواز ملاقات بدقسمتی ہے: شیو سینا

مودی، نواز ملاقات بدقسمتی ہے: شیو سینا
مودی، نواز ملاقات بدقسمتی ہے: شیو سینا

  

نئی دلی (آن لائن) بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے وزیراعظم نریندرامودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ملاقات کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس پیشرفت پر بی جے پی کی اتحادی نہیں بنے گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شیو سینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ مودی نے نواز شریف سے ایسی سورتحال میں ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مودی صورتحال کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں اور ہمسایہ ملک کو بھی مودی کے آداب سبق حاصل کرنا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی