ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت13 جولائی تک ملتوی

ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت13 جولائی تک ملتوی
ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت13 جولائی تک ملتوی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقدمے کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کی۔ملزمہ کی جانب سے وکیل خرم لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔انہوں نے کہا وہ نئی درخواست میں اپنا وکالت نامہ بھی جمع کرانا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے انہیں بتایا ان کے پاس موجود کاپی کے مطابق وہ وکیل ہیں۔ رانا آفتاب احمدنے کہا وہ حکم نامے میں لکھ رہے ہیں کہ نامناسب تیاری کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔ماڈل پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائیگی۔

مزید : راولپنڈی