وقاص شاہ قتل کیس‘گواہوں نے گرفتار ملزم آصف کو شناخت کرلیا
کراچی(آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتارملزم آصف کو گواہوں نے شناختی پریڈ کے دوران شناخت کرلیا۔ ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم آصف کو پولیس نے مقامی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر شناختی پریڈ کے دوران استغاثہ کے 2 گواہوں نے ملزم کو شناخت کرلیا۔واضح رہے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران کارکن وقاص شاہ نامعلوم گولی کا شکار بن گیا تھا جس کے الزام میں رینجرز نے شکارپور میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔