پنجاب حکومت کا 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 1600 مشتبہ افراد کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل مشتبہ افراد کی تعداد 1600 کے قریب ہے۔ پنجاب حکومت نے فورتھ شیڈول میں شامل ان مشتبہ افراد کی نقل و حرکت محدود کرنے اور ان کے ساتھیوں سے روابط کا پتہ لگانے کےلئے ان کی الیکٹرانک نگرانی کا فیصلہ کیا ۔ اس کے تحت مشتبہ افراد کو عید الفطر کے بعد خصوصی کڑے پہنائے جائیں گے جس میں نصب چپ نادرا، پی آئی ٹی اور پولیس کے خود کار نظام سے منسلک ہوگی۔ یہ چپ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان افراد کی نقل و حرکت سے آگاہ کرے گی۔واضح رہے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قانون نافذ کرنے والے ادارے مشتبہ دہشت گردوں کی الیکٹرانک نگرانی کرسکتے ہیں۔

مزید : لاہور