میٹھے پانی کے منصوبے سے فیصل آباد کو دو کروڑ گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا:عابد شیر علی

میٹھے پانی کے منصوبے سے فیصل آباد کو دو کروڑ گیلن اضافی پانی دستیاب ہو ...
میٹھے پانی کے منصوبے سے فیصل آباد کو دو کروڑ گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا:عابد شیر علی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے لوگوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ لگا دیا ہے ، پانی کے منصوبے سے شہر کو دو کروڑ گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا ۔فیصل آباد میں پینے کے پانی کا منصوبہ شروع کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ لگایا دیا ہے ، 2017کے اختتام سے پہلے فیصل آباد میں  میٹھے پانی کی فراہمی یقینی بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبے سے شہر کو دو کروڑ گیلن اضافی پانی دستیاب ہو گا۔چھ ارب کے منصوبے سے تین کروڑ گیلن اضافی پانی فیصل آباد کو ملے گا ۔عابد شیر علی نے مزید کہا کہ تھر میں لوگ مر رہے ہیں جبکہ کے پی کے میں بھی پینے کا پانی نہیں تاہم ہم پانی کے مسائل حل کرنے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں جلد سولر پاور منصوبہ شروع کرینگے،اٹھائیس میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ 72ملین ڈالر میں لگے گا،ایک ارب روپے کی مشینر ی ہم سسٹم میں لائے ہیں ۔وزیر مملکت پانی و بجلی نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، 35پنکچر کی بات کرنے والوں کو عقل ہے نہ موت ، یہ لوگ صرف تنقید کرنا جانتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہبا زشریف ویژن کا نام ہے ، وزیر اعلی پنجاب نے اپنانام خادم اعلی رکھا ہے ، ان کا مشن لوگوں کی خدمت ہے ۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں