افغانستان میں ڈرون حملہ، داعش سربراہ ساتھیوں سمیت ماراگیا

افغانستان میں ڈرون حملہ، داعش سربراہ ساتھیوں سمیت ماراگیا
افغانستان میں ڈرون حملہ، داعش سربراہ ساتھیوں سمیت ماراگیا

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں داعش افغانستان کاسربراہ حافظ سعیدماراگیا۔

افغان میڈیا نے افغان انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ یہ ڈرون حملہ افغان صوبہ ننگرہار کے شہر ایچن میں کیاگیا جس کے نتیجے میں داعش کا سربراہ حافظ سعید ماراگیا۔ بتایاگیاہے کہ حافظ سعید اورکزئی افغانستان اور پاکستان میں داعش کاسربراہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے داعش کیخلاف ہونیوالا یہ تیسرا بڑاڈرون حملہ تھا اور حافظ سعید کیساتھ 30جنگجو بھی مارے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے داعش کا نمبر دو کمانڈر گل زمان اور شاہداللہ شاہد بھی ماراجاچکاہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں