قاہرہ میں اطالوی قونصیلٹ کے باہر بم دھماکا‘ایک شخص ہلاک‘4 زخمی

قاہرہ میں اطالوی قونصیلٹ کے باہر بم دھماکا‘ایک شخص ہلاک‘4 زخمی
قاہرہ میں اطالوی قونصیلٹ کے باہر بم دھماکا‘ایک شخص ہلاک‘4 زخمی

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر کے دارالحکومت قاہر ہ میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکے میں اطالوی قونصلیٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا گیاجس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچاتاہم سفارتخانہ بند ہونے کی وجہ کوئی سفارتی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ادھر اطالوی وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے دھماکے میں کسی بھی اطالوی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔

مزید : بین الاقوامی