”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ہے :شہباز شریف

”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ہے :شہباز شریف
”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ہے :شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ہے ،دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر تین سال میں 150ارب روپے خرچ ہونگے،دیہات کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے یہ باتیں ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “سے متعلق ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اجلاس میں شہباز شریف نے ”خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام “پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام “دیہی معیشت کیلئے گیم چینجر ہے ،دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر تین سال میں 150ارب روپے خرچ ہونگے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ دیہات کی تمام سڑکوں کو 12فٹ چوڑا اورکارپٹڈ کیا جائے گا ،دیہی روڈزکی تعمیر و بحالی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جہاں غیر معیاری تعمیراتی میٹریل کی شکایت ملی ، سخت ایکشن لیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 255سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام 30ستمبر تک مکمل کیا جائے گا،تعمیر و بحال ہونیوالی سٹرکوں کی تین سال کےلئے ذمہ داری کنٹریکٹرز کی ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ٹھیکیداروں کو سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے نئی مشینری لانا ہو گی،عوام کے خون پسینے کی کمائی پر لوٹ مار کرنیوالے ٹھیکیداروں کی جگہ جیل ہے ۔