ایگزیکٹ کے سابق 3 ملازمین شعیب شیخ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے‘بیانات قلمبند

ایگزیکٹ کے سابق 3 ملازمین شعیب شیخ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے‘بیانات ...
ایگزیکٹ کے سابق 3 ملازمین شعیب شیخ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے‘بیانات قلمبند

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹ کے سابق 3 ملازمین شعیب شیخ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔وعدہ معاف گواہ بننے والوں میں عمیر‘ سلیم اور ذوالفقار شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں وعدہ معاف گواہوں نے سینٹرل جیل میں مجسٹریٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کروایاجبکہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے جعلی ڈگری لینے والے عباس شاہ کا بیان بھی ریکارڈکروا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے ذوالفقار ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں کی سکیننگ کا انچارج تھاسلیم امریکی عدالت میں ایگزیکٹ کی جانب سے بطور گواہ پیش ہوچکا ہے ۔

مزید : اسلام آباد