کامیڈی نائٹس ودکپل کرن جوہر کی میزبانی میں جاری رہنے کا امکان

کامیڈی نائٹس ودکپل کرن جوہر کی میزبانی میں جاری رہنے کا امکان
کامیڈی نائٹس ودکپل کرن جوہر کی میزبانی میں جاری رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کامیڈی نائٹس ود کپل کے میزبان کپل شرما کی صحت کی خرابی کے بعد بھی ان کا پروگرام جاری رہے گا اور اس کے لیے بالی ووڈکی چار معروف شخصیات کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے ۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کپل شرما کی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے شوسے کچھ عرصے کیلئے علیحدہ ہورہے ہیں تاہم ان کا شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘چلتارہے گا اور اس کے لیے بالی ووڈکی چارشخصیات کیساتھ بطور میزبان خدمات حاصل کرنے کے معاہدے کیلئے بات چیت چل رہی ہے اور ان میں سے ایک ہدایت کار کرن جوہربھی ہیں ۔
34سالہ مزاحیہ فنکار کپل شرماکا شوبالی ووڈاداکاروں کے لیے فلم کی تشہیر کے لیے معروف ہے اور اس کے ساتھ شوکی آخری قسط سلمان خان کیساتھ ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

تفریح -