دہشتگردوں کی شناخت کے لئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی کرپشن

دہشتگردوں کی شناخت کے لئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی کرپشن
دہشتگردوں کی شناخت کے لئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی کرپشن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردوں کی شناخت کے لئے نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی کرپشن سامنے آگئی ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی خریدو فروخت میں بھی کرپشن ہوئی ہے،ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عباسی اور زیر حراست ملزم ثنااللہ عباسی کی ویڈیو ڈیلنگ منظر عام پر آ گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق غیر معیاری کیمرے زوم کر کے بھی شناخت نہیں کر سکتے ، سی سی ٹی وی کیمروں میں کرپشن سے قومی خزانے کو 20کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی تبسم عباسی اور دیگر پولیس افسران سی سی ٹی وی کیمروں کی کرپشن میں ملوث ہیں۔

مزید : کراچی