ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑ گئے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس ریٹرن نوٹس موصول

ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑ گئے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس ریٹرن نوٹس موصول
ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑ گئے ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس ریٹرن نوٹس موصول

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ڈی جے بٹ کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس ریٹرن نوٹس موصول ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے ڈی جے بٹ کو اگست 2014سے دسمبر 2014تک کمائی گئی رقم پر 1کروڑ 72لاکھ 60ہزار روپے کا نوٹس بھیجا گیاہے ۔

واضح رہے کہ ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف پر8کروڑ روپے نہ دیئے جانے کا دعویٰ کیا تھا اور انہوں نے کہا کہ وہ اس کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے پر غور کر ہے ہیں تاہم پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا اور معلوم ہوا کہ انہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا جس پر انہیں نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

نوٹس موصول ہونے پر ڈی جے بٹ کا کہناہے کہ انہیں ابھی تک تحریک انصاف کی جانب سے کوئی پیسے ہی نہیں ملے تو ٹیکس کہاں سے اداکرناہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں