عیدالفطر پر مسافروں کیلئے ریلوے کرایوں میں کمی کا اعلان
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ریلوے نے عید الفطر پر مسافروں کی سہولت کیلئے ریلوے کرایوں میں کمی کر دی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق عید کے پہلے اور دوسرے روز سفر کرنے والوں مسافروں کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے ریلوے کرایوںمیں رعایت تمام ٹرینوں اور تمام کلاسوں کیلئے ہو گی۔ادھر نجی شعبے کے تعاون سے چلنے والی شالیمار ٹرین کے کرایوں میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کرایوں میں کمی 17 ‘18 اور 19 جولائی کیلئے کی گئی ہے ۔