شکارپورمقابلہ‘وزیر اعلی قائم علی شاہ کو آئی جی سندھ کی بریفنگ

شکارپورمقابلہ‘وزیر اعلی قائم علی شاہ کو آئی جی سندھ کی بریفنگ
شکارپورمقابلہ‘وزیر اعلی قائم علی شاہ کو آئی جی سندھ کی بریفنگ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ سے آئی جی سندھ نے ملاقات کی ،ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی سندھ نے وزیر اعلی قائم علی شاہ کوشکارپور پولیس مقابلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی،مجرموں کا ہر قیمت پر صفایاکیا جائے گا ۔انہوں نے شکار پور میں کامیاب مقابلے پر سندھ پولیس کو شاباش بھی دی ۔

واضح رہے کہ شکار پور پولیس مقابلے میں 2اہلکار شہید اورایس ایچ او زخمی ہو گیا اور بدنام زمانہ ڈاکونذر وناریجو مارا گیا ، اس کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر تھی ،نذر وناریجو خیر پور ،لاڑکانہ ،سکھر، شکارپور میں دہشت اور بربریت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔آئی جی سندھ نے شہداءکے لواحقین کو ایک ،ایک کروڑ روپے جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے شہداءکے ورثاءکو20،بیس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے اورشہداءکے بچوں کو پولیس میں نوکریاں بھی دی جائینگی۔

مزید : کراچی