تبدیلی حکومت لا سکتی ہے ،اپوزیشن نہیں :چودھری محمد سرور

تبدیلی حکومت لا سکتی ہے ،اپوزیشن نہیں :چودھری محمد سرور
تبدیلی حکومت لا سکتی ہے ،اپوزیشن نہیں :چودھری محمد سرور

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت لا سکتی ہے اپوزیشن نہیں ،حکومت میں آکر وعدے پورے کرینگے۔پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت لا سکتی ہے اپوزیشن تبدیلی نہیں لاسکتی جب تحریک انصاف حکومت میں آئے گی تو تمام وعدے پورے کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں اداروں کو خودمختار بنایا ، بلدیاتی انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا تو دوبارہ الیکشن کرانے کا کہا ۔چودھری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتی ہے ، شفافیت اور میرٹ پر کام کرتے رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کے لئے ڈسپلنری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ،دھڑے بندیاں تمام سیاسی جماعتوں میں ہوتی ہیں۔

مزید : لاہور