عمران خان کی طرح ریحام خان بھی پشاور ی چپل کی دلدادہ نکلیں

عمران خان کی طرح ریحام خان بھی پشاور ی چپل کی دلدادہ نکلیں
عمران خان کی طرح ریحام خان بھی پشاور ی چپل کی دلدادہ نکلیں

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی پشاور ی چپل کی دلدادہ نکلیں ، عید کیلئے آرڈر دیتے ہوئے خواتین کے لیے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کو نورالدین نے خیبرپختونخواہ کی معروف جوتی پشاوری چپل کے چارجوڑے تحفے میں بھجوائے تھے جس کے بعد عمران خان نے آرڈر بھی دیاتھا لیکن عمران خان کی جوتی کو دیکھتے ہوئے ریحام خان نے عید کیلئے کاریگر نورالدین کو پشاوری چپل کا آرڈر دے دیاہے ۔ نورالدین نے بتایاکہ ریحام خان نے عید کے لیے براﺅن کلر کی پشاوری چپل کا آرڈردیاجبکہ عید کے بعد کالے رنگ کی چپل تیار کی جائے گی ، عیدکے لیے تیارہونیوالی جوتی چاندرات تک ریحام خان کو بھجوادیاجائے گا۔

ریحام خان نے نورالدین سے یہ بھی مطالبہ پشاور ی چپل میں خواتین کے لیے کوئی نیا ڈیزائن متعارف کرایاجائے ، عید کے بعد وہ بیرون ملک جائیں گی اور وہاں پر بھی اپنے ہی صوبے کی روایتی چپل پہن کر جائیں گی ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان کے پاﺅں کی پیمائش لے لی گئی ہے اور چھ نمبر کی جوتی اُنہیں فٹ آئے گی ۔

مزید : پشاور