بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کی پہلی بیوی نے عدالت میں پٹائی کردی

بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کی پہلی بیوی نے عدالت میں پٹائی کردی
بغیر اجازت دوسری شادی کرنے والے شوہر کی پہلی بیوی نے عدالت میں پٹائی کردی

  

لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ میں پہلی بیوی نے خاوند پر بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر تھپڑوں کی بارش کردی ،عدالت میں کلثوم بی بی نے خاوند کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائرکررکھا تھا۔سینئر سول جج کی عدالت میں راوی روڈ کی کلثوم بی بی نے خاوند سلمان احمد کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے اپنے وکیل کی وساطت سے موقف اختیار کررکھا ہے کہ نکاح نامہ میں خاوند نے تحریرکیا تھا کہ دوسری شادی کی صورت میں وہ پہلی بیوی کو 3لاکھ روپے ادا کرے گا لیکن اس نے ایسا نہیں کیاتاہم عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو ہرجانہ دلوایا جائے۔

عدالت نے خاوند سلمان احمد کو طلب کیا تو کلثوم بی بی نے اس پر حملہ کردیا، اس موقع پر وکلا نے سلمان کو بیوی سے بچانے کی کوشش کی تاہم اس دوران کلثوم اسے کئی تھپڑ مارچکی تھی ، کلثوم نے بتایا کہ اس کا شوہر 2ماہ سے غائب ہے جبکہ اس کے بلانے پر بھی وہ گھر نہیں آرہااوراس کی اجازت کے بغیروہ شادی کیسے کرسکتا ہے؟،فاضل عدالت نے مزیدبحث کے لئے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔

مزید : لاہور