محمد حفیظ شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار ,کارکردگی کو برقرارر کھوں گا:محمد حفیظ

محمد حفیظ شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار ,کارکردگی کو برقرارر ...
محمد حفیظ شاندار کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار ,کارکردگی کو برقرارر کھوں گا:محمد حفیظ

  

دمبولا (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں شاندا ر کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے ۔انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہناتھا کہ انہیں اپنی پرفارمنس سے زیادہ کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی پر خوشی ہوتی ہے ،سری لنکا کیخلاف سریز کا پہلا میچ جیتنابہت ضروری تھا ،میچ میں کسی قسم کا دباﺅ نہیں تھا بالکل معمول کی طرح کھیلا اور اسی طرح اپنی کارکردگی کو برقرار رکھوں گا ۔

محمد حفیظ نے سیر لنکا کیخلاف شاندار سینچری سکور کی بلکہ انہوں نے باولنگ کے میدان میں سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جس پرانہیں میچ آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔

مزید : کھیل