پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ،اہم اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ،اہم اعزاز حاصل ...
پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ،اہم اعزاز حاصل کرلیا

  

لاہو (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر بھارت سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے اور سب سے زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والی ٹیموں میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ بھارت تیسر نمبر پر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قوم ٹیم بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 447ون ڈے میچ جیت دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 446ونڈ میچز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے جبکہ پہلے نمبر پر آسٹریلیا 529میچز کے ساتھ براجمان ہے ۔

واضح رہے کہ سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 103رنز سکور کیے جو کہ قومی ٹیم کی جیت میں بہت اہم ثابت ہوئے جس پر انہیں مین آف میچ کے اعزاز بھی قرار دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں