حفیظ چیمپئن کی طرح کھیلا، جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے: اظہر علی

حفیظ چیمپئن کی طرح کھیلا، جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے: اظہر علی
حفیظ چیمپئن کی طرح کھیلا، جیت پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے: اظہر علی

  

دمبولا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں فتح ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ محمد حفیظ نے شاندار باﺅلنگ اور بہترین بلے بازی سے خود کو ثابت کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ محمد حفیظ کی آل راﺅنڈ پرفارمنس کے باعث میچ میں فتح ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تمام باﺅلرز نے بہترین کارکردگی دکھائی بالخصوص محمد حفیظ نے کیرئیر کی بہترین باﺅلنگ کے ساتھ فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے 10 اوورز نتیجہ خیز تھے تاہم شعیب ملک نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ جب اظہر علی سے پوچھا گیا کہ وہ ان کی نظر میں میچ کی ”اصلی“ جیت کب ہوئی؟ تو انہوں نے جواب میں سری لنکا کو 255 رنز تک محدود کر دینا ہی پاکستانی کامیابی تھی۔ ون ڈے میچز میں255 رنز ایک آسان ہدف ہے اور سری لنکا کو اتنے ہدف تک محدود کرنے کے بعد پاکستان دباﺅ میں نہیں تھا اور اچھی بلے بازی کے ساتھ میچ جیت گیا۔

مزید : کھیل