ایک ہی میچ میں چار وکٹیں اور پھر سنچری، محمد حفیظ نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

ایک ہی میچ میں چار وکٹیں اور پھر سنچری، محمد حفیظ نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
ایک ہی میچ میں چار وکٹیں اور پھر سنچری، محمد حفیظ نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے شاندار باﺅلنگ اور پھر بہترین بلے بازی سے جہاں قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں وہ ون ڈے میچز میں 4 سے زائد وکٹیں لینے اور 50 سے زائد سکور کرنے والے 9 ویں پاکستانی آل راﺅنڈر بھی بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں باﺅلنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 41 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور جب بیٹنگ کی باری آئی تو محمد حفیظ ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں آئے اور سنچری داغ دی۔ انہوں نے 115 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ محمد حفیظ اس پرفارمنس کے ساتھ کسی بھی میچ میں 4 سے زیادہ وکٹیں لینے اور 50 سے زائد رنز بنانے والے پاکستان کے 9ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -