عیدالفطر کے موقع پر بارش کی پیشن گوئی

عیدالفطر کے موقع پر بارش کی پیشن گوئی
عیدالفطر کے موقع پر بارش کی پیشن گوئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری ہفتے اور عید کے موقع پر بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھاکہ رواں ماہ بارشوں کے تین سلسلے متوقع ہیں جن میں سے پہلا سلسلہ شروع ہواچاہتاہے اور مزید کچھ دن بارشیں ہوں گی ،مون سون کی آمد کیساتھ ہی پیچیدہ ماحولیاتی نظام بنے گا جس کی وجہ سے پاکستان میں بارشیں ہوں گی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق معمول سے سیزن کے کم ہواکے دباﺅ کی شدت میں بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں اضافہ ہورہاہے ،اسی طرح مون سون کا سلسلہ تیزی سے ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہورہاہے ،ملک میں داخل ہونیوالے یہ بادل افغانستان اوروسطی ایشیاءکی طرف سے آنیوالی ہواﺅں سے جمعرات سے ہفتہ کی رات تک ٹکرائیں گے ، اس وجہ سے کشمیر ، ہزارہ ، راولپنڈی ، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں گرج چمک کیساتھ اور دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات