محمد حفیظ نے اعجاز احمد، یونس خان اور ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کر دیا

محمد حفیظ نے اعجاز احمد، یونس خان اور ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کر دیا
محمد حفیظ نے اعجاز احمد، یونس خان اور ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کر دیا

  

دمبولا (مانیٹرنگ ڈیسک) آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ کئی اہم اعزاز بھی اپنے نام کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے سری لنکا کے خلاف باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور پھر جب بیٹنگ کرنے میدان میں آئے تو سنچری جڑ دی۔ کپتان اظہر علی نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ 21 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد محمد حفیظ میدان میں آئے اور 4چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 103 رنز بنائے۔

محمد حفیظ نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے چھٹی سنچری بنائی اور پاکستان کے سابق کھلاڑی اعجاز احمد، یونس خان اور ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کیا۔ محمد حفیظ اگر تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے دوران ایک اور سنچری بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ ان کھلاڑیوں سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں سے آگے نکل جائیں گے۔

مزید : کھیل