بیٹا نہ ہونے پرحاملہ بیوی کو آگ لگانے والا ظالم شوہرگرفتار

بیٹا نہ ہونے پرحاملہ بیوی کو آگ لگانے والا ظالم شوہرگرفتار
بیٹا نہ ہونے پرحاملہ بیوی کو آگ لگانے والا ظالم شوہرگرفتار

  

عارفوالہ(ڈی این اے)دو روز قبل حاملہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ، متاثرہ خاتون کا 80 فیصد جسم جھلس گیا ہے ، جھلسنے کے بعد خاتون کے ہاں مردہ بچی کی پیدائش ، خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ عارفوالہ کے رہائشی شوکت علی کی بیٹی ثمینہ کوثر کی شادی ڈیڑھ سال قبل چک نمبر 187 ای بی کے پرویز سے ہو ئی تھی ۔ ثمینہ کوثر کے ورثا کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد پرویز کی اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور پرویز اپنی بیوی کوثر کو کہتا تھا کہ اگر تم نے لڑکی پیدا کی تو تمہیں آگ لگا دوں گا ۔ دو روز قبل اس نے طیش میں آکر اپنی حاملہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے ثمینہ کوثر کا 80 فیصد جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا ۔ اسی دوران خاتون کے ہاں مردہ بچی کی پیدائش ہوئی ، دو روز مقامی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد خاتون کو تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے خاتون کے خاوند کو گرفتار کر کے دہشت گردی اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف