دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، وارننگ جاری

دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، وارننگ جاری
دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، وارننگ جاری

  

پشاور(ڈی این اے)دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ، محکمہ موسمیات نے تین اضلاع میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔فلڈ سیل پشاور کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کا بہاﺅ ایک لاکھ 28 سو کیوسک اور ورسک کے مقام پر 54 ہزار 71 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ ادیزئی کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاﺅ 48 ہزار 464 کیوسک ہے ۔ دریائے سندھ میں اٹک خیرآباد کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈی آئی خان ، بنوں اور ہزارہ میں پہلے ہی سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کی جا چکی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : پشاور