بس ڈرائیورز اور میٹروبس انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا

بس ڈرائیورز اور میٹروبس انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا
بس ڈرائیورز اور میٹروبس انتظامیہ میں معاہدہ طے پا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)میٹروبس انتظامیہ اور بس ڈرائیورز کے درمیان مذاکرات کے ذریعے معاملہ طے پا گیا اور حکومت نے ڈرائیورز کی تنخواہوں میں پانچ ماہ اضافے کا معاہدہ بھی کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہیں پوری ادانہ کیے جانے کیخلاف میٹرو بس انتظامیہ نے میٹربس سروس بندکر کے احتجاج شروع کر دیا تھا جس پر حکومت کی جانب سے گزشتہ روز اور آج مذاکرات کیے گئے جو کہ کامیاب ہوئے جس کے بعد میٹربس سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ۔
میٹربس نے ڈرائیورز کو یقین دہانی کروائی کہ جون کا اوور ٹائم بھی ڈرائیورز کو عید سے قبل ادا کر دیا جائے گا ،جولائی کی تنخواہیں بغیر کٹوتی کے ادا کی جائیں گی اور پانچ ماہ بعد تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا جائے گا ۔