دودھ کی دکان پر اتنا عرصہ کیا ہوتا رہا؟ حکومتی چھاپے نے سب بے نقاب کر دیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیر معیاری انتظامات کے باعث دودھ کی دکان کو بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سمن آباد ٹیم کے ہمراہ دودھ کی دکان پر چھاپہ مارا جہاں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے تھے جبکہ دودھ کو سٹور کرنے کیلئے استعمال میں لائے جانے والے فریزر ناصرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے بلکہ انتہائی غلیظ بھی تھے۔
فوڈ اتھارٹی ٹیم کے مطابق دکان کے مالک کی جانب سے صفائی کے بھی ناقص انتظامات کئے گئے تھے اور ہر جانب پھیلی گندگی کو صاف کرنے کا کوئی انتظام نہ تھا جس پر اس دکان کو سیل کر دیا گیا ہے۔