بھارت نے پاکستان کوتنہا کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں رجوع کیا لیکن چین سمیت دیگر ممالک نے حمایت نہیں کی :پرویز رشید

بھارت نے پاکستان کوتنہا کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں رجوع کیا لیکن چین سمیت ...
بھارت نے پاکستان کوتنہا کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں رجوع کیا لیکن چین سمیت دیگر ممالک نے حمایت نہیں کی :پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پروزیز رشید نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کیا تھی لیکن چین سمیت دیگر ممالک نے بھارت کی حمایت نہیں کی ۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کاکہناتھا کہ روس کے شہر اوفا میں وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے درمیان اہم پر بات چیت ہوئی ہے اور جب بھارت سے بات چیت ہو گی تو کشمیر،سیاچن اور کریک سمیت تمام متنازعہ امورپر بات چیت بات چیت ضرور ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت سے تین جنگیں لڑیں ہیں ،تنقید کی جارہی ہے کہ ملاقات میں کشمیر کےمعاملے پر بات چیت نہیں ہو ئی ۔پرویز رشید کاکہناتھا کہ بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے اقوام متحدہ میں رجوع کی تھی لیکن بہترین دوست چین سمیت دیگر ممالک بھارت کے اس اقدام کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند موجود ہیں جو اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں ،بات چیت کا عمل پر امن ماحول پیدا کرنے کیلئے بہت اہم ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں