شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننا بڑیا کامیابی ہے :سرتاج عزیز

شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننا بڑیا کامیابی ہے :سرتاج عزیز
شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننا بڑیا کامیابی ہے :سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتارج عزیز نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بننا بڑی کامیابی ہے ،10جولائی کا دن پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہمیت اختیار کر گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرتاج عزیز کا کہناتھا کہ پاک بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات سے دنووں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کا موقع ملا ہے اور 13ماہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا عمل دوبارہ شروع ہو اہے ،جس کے بعد ممبئی حملہ کیس میں دونوں ممالک کے وکیل جلد ہی ملاقات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دنوں ممالک نے زائرین کو سہولتیں دینے پر ہواہے ،ڈی جی رینجرز ،بارڈر سیکورٹی فورسز اور ڈی جی ایم اوز کے درمیان ملاقات پر اتفاق ہواہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں