سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشتگرد ہلاک،4اہلکار شہید،4زخمی:آئی ایس پی آر

سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشتگرد ہلاک،4اہلکار ...
سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشتگرد ہلاک،4اہلکار شہید،4زخمی:آئی ایس پی آر

  

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک)فوج کے ادارہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے کہاہے کہ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 9دہشتگرد ہلاک جبکہ 4سیکیورٹی اہلکار شہیداور 4زخمی ہوئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا جس دوران دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی اور جوابی کارروائی میں 9دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4سیکیورٹی اہلکار شہید اور4اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔سیکیورٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے ۔

مزید : دفاع وطن /اہم خبریں