عمران خان کو دھرنا دینے اور تحریک کا نام سونامی رکھنے سے منع کیا تھا: مولانا طارق جمیل

عمران خان کو دھرنا دینے اور تحریک کا نام سونامی رکھنے سے منع کیا تھا: مولانا ...
عمران خان کو دھرنا دینے اور تحریک کا نام سونامی رکھنے سے منع کیا تھا: مولانا طارق جمیل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا طارق جمیل نے کہاہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھرنے دینے اور اپنی تحریک کیلئے سونامی کا لفظ استعمال کرنے سے منع کیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کو دھرنے دینے سے منع کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنی تحریک کیلئے سونامی کا لفظ استعمال مت کریں کیونکہ یہ تباہی کا دوسرا نام ہے۔ عمران خان کو اپنا صوبہ بہتر بنانے اور حکمت عملی پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا تھا تاہم وہ اس وقت بہت آگے جا چکے تھے۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر بہتان لگاتے رہتے ہیں حالانکہ ہمارے پیارے نبی ﷺ نے کبھی بھی اپنے مخالفین کے بارے میں منفی بات نہیں کہی تھی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں