شعیب ملک نے شین واٹسن کا ریکارڈ توڑ ڈالا
دمبولا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ میچز میں شین واٹسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو دمبولا میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں شعیب ملک نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست اننگز کھیل کر شاندار نصف سنچری مکمل کی اور اس کے ساتھ ساتھ شین واٹسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ ملک نے 220 میچز میں 5696 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ واٹسن نے 5686 رنز بنا رکھے تھے۔