الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی تعداد6سے کم کرکے 2کر دی:رانا ثنااللہ

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی تعداد6سے کم ...
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی تعداد6سے کم کرکے 2کر دی:رانا ثنااللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہاہے الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی تعداد 6سے کم کرے 2کردی ہے اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کی تجویز مانتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں استعما ل ہونے والے بیلٹ پیپرز کی تعداد کم کردی ہے ، سپیشل سیٹوں کا انتخاب کنٹونمنٹ طرز پر ہونے سے بیلٹ پیپرز کی تعداد 6 کم ہو کو 2ہو گئی، پنجاب میں سپیشل سیٹوں کا انتخاب بالواسطہ ہو گا ۔ان کا کہناتھاکہ خواتین ،مزدور اور اقلیتوں کی نشستوں کا انتخاب منتخب کونسلرز کریں گے جبکہ ایک بیلٹ پیپر کونسلر اور دوسرے بیلٹ پیپر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کیلئے استعمال ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر انتخابات کیلئے تیار ہیں ،جماعتی بنیادوں پر انتخابا ت ہونے سے آزاد امید وار اور سیاسی جماعتیں دونوں حصہ لیں گی ۔

واضح رہے کہ 6قسم کے بیلٹ پیپرز ہونے کے باعث ووٹرز کو کافی پریشانی کا سامنا ہوتاہے ،جس کے باعث ووٹنگ کا عمل سست روی کا بھی شکار ہوتاہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں