مہمند ایجنسی کی بائیزئی برادری کا دہشت گردی کیخلاف حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے تعاون کا اعلان

مہمند ایجنسی کی بائیزئی برادری کا دہشت گردی کیخلاف حکومت اور سیکیورٹی فورسز ...
مہمند ایجنسی کی بائیزئی برادری کا دہشت گردی کیخلاف حکومت اور سیکیورٹی فورسز سے تعاون کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (آن لائن) بائیزئی برادری نے دہشت گردی کی روک تھام کے لئے اجتماعی اور علاقائی ذمہ داری قبول کرنے اور حکومت کے ساتھ غیر مشروط تعاون کرنے کا اعلان کر دیا، پاک افغان سرحد سمیت اندرونی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کا ساتھ دیا جائے گا۔

مہمند ایجنسی میں شرپسندوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں سرحدپار سے آکر بد امنی میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو ڈھونڈ کر حکومت کے حوالے کرینگے جبکہ رسم ورواج کے تحت گھر مسمار اور بھاری جرمانے کئے جائینگے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  مہمند ایجنسی پاک افغان سرحدی دیہات بائیزئی سب ڈویژن میں بہائی ڈاگ کے مقام پر بائیزئی برادری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم نے پہلے بھی بارڈر ایریا کے علاوہ اپنے آبائی علاقے کی حفاظت کے جانی و مالی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا۔

مزید :

مہمند -