دوستوں نے 20ہزار کے لالچ میں دوست کو قتل کردیا

دوستوں نے 20ہزار کے لالچ میں دوست کو قتل کردیا
دوستوں نے 20ہزار کے لالچ میں دوست کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اللہ یار( آن لائن)ڈیرہ اللہ یار میں دوستوں نے 20ہزار رو پے کے لالچ میں دوست کو  قتل کردیا ، پولیس نے دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ۔یہ انکشاف ایس پی غلام حسین باجوئی نے ڈیرہ اللہ یار میں پریس کانفرنس میں کیا۔

انھوں نے کہاکہ  عید کے روز ڈیرہ اللہ یار کے ویرانے میں خدابخش نامی شخص کی لاش ملی تھی جس پرایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار بشیر احمد جمالی کی سربراہی میں پولیس نے پانچ دن کی مسلسل جہدوجہدکے بعد ملزمان کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقتول کا موٹرسائیکل ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کرلیا ہے، ایس پی کے مطابق ملزمان نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عید کے روز ملزمان گلزار احمد اور رمضان علی نے مل کر اپنے ہی دوست خدابخش کو 20ہزار روپے کی خاطر نشہ آور شے دے کر اس کی جیب سے 20، ہزار اور اس کا موٹرسائیکل سمیت قیمتی سامان ہتھیانے کے لئے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے ۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان سے مزید انکشافات کے بعد سندھ کے ایریا ز میں دیگر ملزمان کے خلاف بھی پولیس اپنی کاروائی کرے گی۔