شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ہری پور (اے پی پی) سرائے نعمت خان منگلور کالونی کا رہائشی نوجوان شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان سفیر ولد وزیر تقریباً 33 سال جو کڑم میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے دوران پستول کی گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہری پور ہسپتال لایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحصیل ناظم طارق خان، ناظم کیپٹن طفیل، کونسلر نواز محمد و دیگر عمائدین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

