دبئی میں پاکستانی کی ٹافیاں دے کر نوعمر بھارتی لڑکی کو ساتھ لیجانے کی کوشش، پکڑا گیا اور جج نے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

دبئی میں پاکستانی کی ٹافیاں دے کر نوعمر بھارتی لڑکی کو ساتھ لیجانے کی کوشش، ...
دبئی میں پاکستانی کی ٹافیاں دے کر نوعمر بھارتی لڑکی کو ساتھ لیجانے کی کوشش، پکڑا گیا اور جج نے اس حرکت کی وجہ پوچھی تو آگے سے ایسا جواب دے دیا کہ ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان نے نوعمر بھارتی لڑکی کو ٹافیوں کا لالچ دے کر اپنے ساتھ لیجانے کی کوشش کی۔ جب ملزم کوگرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تواس نے جج کو اپنی حرکت کی ایسی وجہ بتا دی کہ عدالت میں موجود ہر شخص دنگ رہ گیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق 25سالہ پاکستانی نوجوان کم عمر طالبہ کا پیچھا کرتے ہوئے اس عمارت تک پہنچا جہاں لڑکی کا اپارٹمنٹ تھا۔ جب لڑکی عمارت میں داخل ہوئی تو نوجوان نے اسے ٹافیوں کا لالچ دے کر اپنے ساتھ لانڈری تک چلنے کو کہا جہاں وہ کام کرتا تھا۔ لڑکی نے انکار کر دیا جس پر وہ اس کے بازو کو چھو کر فرار ہو گیا۔

گناہ کو ’خوبصورت‘ بنانے پر متحدہ عرب امارات میں نوجوان لڑکا لڑکی کو جیل بھیج دیا گیا

لڑکی نے اپارٹمنٹ میں جا کر واقعہ اپنے والد کو بتایا جس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں ملزم نے جج کے پوچھنے پر بتایا کہ ”میں تو لڑکی سے صرف ’ ہیلو ہائے‘ کرنا چاہتا تھا، میرا مقصد اسے جنسی طور پر ہراساں کرنا نہیں تھا۔“ ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور 27جولائی کو فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -