پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کس کے بیٹے ہیں اور ان کے والد کیساتھ کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کس کے بیٹے ہیں اور ان کے والد ...
پشاور دھماکے میں شہید ہونے والے ہارون بلور کس کے بیٹے ہیں اور ان کے والد کیساتھ کیا ہوا تھا؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور کے علاقے یکہ توت میں جلسے میں ہونے والے بم دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور سمیت پانچ افراد شہید جبکہ بیس افراد زخمی ہو گئے ، ،واضح رہے کہ ہارون بلور صوبہ خیبر پختون خوا کے سابق سینئر وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر ترین رہنما بشیر احمد بلور کے صاحبزادے تھے ،ان کے والد کو بھی2012 میں قصہ خوانی بازار میں ہونے والے جلسہ میں خود کش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے یکہ توت میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے مبینہ خود کش حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی پی 78 سے خیبر پختون خوا اسمبلی کے امیدوار ہارون بلور سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ بیس کے قریب افراد زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہارون بلور پی کے 78سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور دھماکے کے وقت وہ یکہ توت کے علاقے میں کارنر میٹنگ سے جونہی خطاب کے لئے سٹیج پر آئے تو زور داردھماکہ ہو گیا۔واضح رہے کہ2012 میں  ہارون بلور  کے والد اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما بشیر احمد بلور کو قصہ خوانی بازار میں دوران جلسہ ہی ایک خود کش دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا ،اس دھماکے میں بشیر بلور سمیت نو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔بشیر بلور اس دور میں ہر فورم اور میڈیا میں کھل کر طالبان کی مخالفت کرتے تھے اور ان کو ’ملک دشمن اور دہشت گردوں‘ کے نام سے یاد کرتے تھے ۔یاد رہے کہ بلور خاندان پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ہارون بلور کے والد بشیر بلور مرحوم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ انیس سو نوے سے دو ہزار آٹھ تک مسلسل پانچ مرتبہ اپنے حلقے سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوتے رہے تھے۔

مزید : قومی


loading...