پشاور میں ہارون بلور کی شہادت کے بعد عمران خان بھی میدان میں آگئے ، بڑا مطالبہ کردیا

پشاور میں ہارون بلور کی شہادت کے بعد عمران خان بھی میدان میں آگئے ، بڑا ...
پشاور میں ہارون بلور کی شہادت کے بعد عمران خان بھی میدان میں آگئے ، بڑا مطالبہ کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے یکہ توت میں ہار ون بلور سمیت دیگر شہریوں کی شہادتوں کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اختلافات کتنے ہی شدید کیوں نہ ہوں لیکن گردنیں مارنے اور کسی کی جان لینے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ پشاور کے علاقے یکہ توت کے علاقے میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں اے این پی کے رہنماء ہارون بلور سمیت 12 افراد جاں بحق  اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔ 

مزید : قومی


loading...